گریٹر حیدرآباد میں 10.52 لاکھ افراد کو صفر برقی بلز کی اجرائی

   

پرانے شہر میں 98,441 صارفین کا استفادہ ، 9 ماہ میں 20 فیصد صارفین کا اضافہ
حیدرآباد ۔ 4 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : گریٹر حیدرآباد کے حدود میں گرہا جیوتی اسکیم سے 10.52 لاکھ افراد استفادہ کررہے ہیں ۔ فوڈ سیکوریٹی کارڈ رکھنے والے برقی صارفین جو ماہانہ 200 یونٹ سے کم برقی استعمال کرتے ہیں وہ اس اسکیم کے مستحق ہیں ۔ برقی کے عہدیداروں نے بتایا کہ مارچ سے اس اسکیم کا آغاز ہوا ہے ۔ نومبر تک اس اسکیم سے فائدہ اٹھانے والوں کی تعداد میں 20.71 فیصد کا اضافہ ہوا ہے ۔ دسمبر میں جاری ہونے والے برقی بلز صفر بلز کی تعداد ایک کروڑ کے ہندسے کو عبور کرجائے گی ۔ گریٹر حیدرآباد کے 10 سرکلس حدود میں گھریلو برقی صارفین کی تعداد 50 لاکھ سے زیادہ ہے ۔ ہر سال اس تعداد میں 2 لاکھ کا اضافہ ہورہا ہے ۔ موجودہ برقی صارفین میں تقریبا 20 فیصد برقی صارفین ماہانہ صفر برقی بلز حاصل کررہے ہیں ۔ شہر میں ایسے 5 سرکلس ہیں جہاں ایک لاکھ سے زائد برقی صارفین ماہانہ صفر برقی بلز حاصل کررہے ہیں ۔ واضح رہے کہ یہ تمام سرکلس شہر کے مضافات میں واقع ہیں ۔ روزگار کے لیے اضلاع سے نقل مقام کر کے پہونچنے والوں کی اکثریت ہے جہاں تک پرانے شہر کا معاملہ ہے ۔ حیدرآباد کے ساوتھ سرکل میں 98.441 برقی صارفین اس اسکیم سے استفادہ اٹھا رہے ہیں ۔ مارچ میں اسکیم سے فائدہ اٹھانے والوں کی تعداد 63,895 تھی ۔ نومبر تک اس کی تعداد میں 54.07 فیصد کا اضافہ ہوا ہے ۔ بنجارہ ہلز سرکل میں سب سے کم 36,657 صارفین اس اسکیم سے فائدہ اٹھا رہے ہیں ۔ شہر حیدرآباد میں صفر بلز کے مستحق رہنے والے افراد 200 یونٹ سے زیادہ برقی استعمال کررہے ہیں جس کی وجہ سے دو لاکھ سے زیادہ صارفین اس اسکیم سے فائدہ اٹھانے سے محروم ہورہے ہیں ۔ اگر ایسے صارفین 200 یونٹ سے کم برقی استعمال کرتے ہیں تو اس اسکیم سے مزید 2 لاکھ برقی صارفین کو فائدہ ہوگا ۔۔ 2