سکریٹریٹ میں محکمہ بلدی نظم و نسق کا اجلاس، کے ٹی آر کی عہدیداروں کو ہدایت
حیدرآباد /3 مئی ( سیاست نیوز ) ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی آر نے کہا کہ جی ایچ ایم سی کے حدود میں ہر شہری کو موثر خدمات کی فراہمی کیلئے حکومت نے ایک اہم فیصلہ کیا ہے ۔ گریٹر حیدرآباد حیدرآباد کے ہر وارڈ میں انتظامیہ کو شہریوں کے دہلیز تک پہونچانا ہے ۔ سکریٹریٹ میں کے ٹی آر محکمہ بلدی نظم و نسق کا جائزہ اجلاس طلب کیا ہے ۔ اس سے خطاب کرتے ہوئے کے ٹی آر نے کہا کہ عنقریب حیدرآباد میں وارڈ انتظامیہ کا آغاز کیا جائے گا ۔ گریٹر حیدرآباد کے 150 وارڈس میں وارڈ آفس کا قیام عمل میں لایا جائے گا ۔ مئی کے اواخر تک ان آفسوں کا آغاز کردیا جائے گا۔ انتظامیہ کے عوام کے قریب پہونچنے سے مسائل کی عاجلانہ یکسوئی ہوگی اور اس کے ثمرات عوام تک پہونچیں گے ۔ وارڈ دفاتر میں 10 عہدیدار عوام کو دستیاب رہیں گے ۔ اسسٹنٹ میونسپل کمشنر سطح کا عہدیدار وارڈ دفاتر کا انچارج رہے گا ۔ عوام کو سرکل ، زونل دفاتر کا دورہ کرے بغیر وارڈ آفسوں میں تمام خدمات فراہم کرنے کے اقدامات کئے جائیں گے ۔ سٹیزن فرینڈلی کے طور پر جی ایچ ایم سی کے وارڈ دفاتر خدمات انجام دیں گے ۔ ایک وارڈ کے دفتر کو دوسرے وارڈ کے دفتر سے مربوط کرتے ہوئے کام کرنے کا کے ٹی آر نے عہدیداوں کو مشورہ دیا ہے ۔ ن