گریٹر حیدرآباد میں 2 ستمبر کو 12 ہزار ڈبل بیڈروم مکانات کی تقسیم

   

ہر اسمبلی حلقہ سے 500 خوش نصیبوں کا قرعہ اندازی کے ذریعہ انتخاب

حیدرآباد۔ 30 اگست (سیاست نیوز) گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے حدود میں 2 ستمبر کو قرعہ اندازی کے ذریعہ منتخب 12 ہزار غریب عوام میں ڈبل بیڈروم مکانات تقسیم کرنے کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ گریٹر حیدرآباد کے حدود میں ایک لاکھ ڈبل بیڈ روم مکانات تعمیر کئے جارہے ہیں جس میں 70 ہزار سے زائد ڈبل بیڈروم مکانات تمام بنیادی سہولتوں کے ساتھ تقسیم کرنے کے لئے تیار ہوگئے ہیں اور انہیں پانچ تا چھ مرحلوں میں تقسیم کرنے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔ پہلے مرحلے میں ڈبل بیڈروم مکانات کی تقسیم کے لئے حیدرآباد کلکٹریٹ میں آن لائن قرعہ اندازی کا اہتمام کرتے ہوئے 12 ہزار خوش نصیبوں کا انتخاب کیا گیا ہے۔ اس طرح ہر اسمبلی حلقہ میں 500 ڈبل بیڈ روم مکانات تقسیم کئے جارہے ہیں۔ ریاستی وزیر سنیما ٹوگرافی ٹی سرینواس یادو ڈبل بیڈروم مکانات تقسیم کرنے کی نگرانی کررہے ہیں۔ انہوں نے ٹیلی کانفرنس کا اہتمام کرتے ہوئے ڈبل بیڈ روم مکانات کے استفادہ کنندگان سے رابطہ پیدا کیا ہے۔ عوام نے حکومت کی اسکیم پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ریاستی وزیر ٹی سرینواس یادو نے کہا کہ غریب و بے گھر عوام کو ذاتی گھر فراہم کرنے اور عزت کی زندگی گذارنے کے لئے ڈبل بیڈ روم مکانات اسکیم کا آغاز کیا گیا ہے جس کی ملک بھر میں کوئی نظیر نہیں ملتی۔ نیتی آیوگ نے بھی اس اسکیم کی ستائش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈبل بیڈ روم مکانات میں سڑکیں، برقی، ڈرینیج، پینے کے پانی کے علاوہ دوسری تمام بنیادی سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔ جن لوگوں نے ڈبل بیڈ روم مکانات کے لئے درخواستیں داخل کی ہیں انہیں مرحلہ واری اساس پر تقسیم کئے جائیں گے۔ شفاف طریقہ سے ڈبل بیڈ روم مکانات تقسیم کئے جارہے ہیں۔ ن