گریٹر حیدرآباد میں 5 ہزار کروڑ کا ترقیاتی منصوبہ

   

جی+ 2سڑکیں، فلائی اوورس اور میٹرو کوریڈار کی تیاریاں
حیدرآباد۔ گریٹر حیدرآباد میں ٹریفک کے مسائل کے مستقل حل کیلئے ایچ ایم ڈی اے کی جانب سے 5000 کروڑ کی مالیت پر مبنی ایک منصوبہ تیار کیا گیا ہے ۔ اس منصوبہ کے تحت گریٹر حیدرآباد حدود میں ترقیاتی یافتہ ممالک کی طرز پر
G+2
سڑکیں، فلائی اوورس اور میٹرو کوریڈار تعمیر کیا جائے گا۔ اس ترقیاتی منصوبہ سے شہر میں ٹریفک پر قابو پانے مدد ملے گی۔ سرکاری ذرائع کے مطابق ایچ ایم ڈی اے نے حیدرآباد میں 2 ایکسپریس وے تعمیر کرنے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔ جوبلی بس اسٹیشن تا شاہ میر پیٹ منصوبہ کی پراجکٹ رپورٹ تیار کرلی گئی جبکہ پیراڈائیز تا کوم پلی روڈ اوور برج کے منصوبہ کو قطعیت دی جارہی ہے۔ آئندہ 4 برسوں میں اس منصوبہ پر عمل آوری کی تجویز ہے تاکہ گریٹر حیدرآباد میں ٹریفک کے مسائل کی مستقل طور پر یکسوئی ہوسکے۔ گریٹر حیدرآباد کے حدود میں حکومت کی جانب سے سابق میں بھی کئی ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کیا گیا تھا لیکن یہ منصوبے صرف کاغذ تک محدود رہے۔ پرانے شہر کیلئے 1000 کروڑ کا ترقیاتی منصوبہ آج تک عمل آوری کی صورت میں تبدیل نہیں ہوا۔