حیدرآباد ۔ 15 فبروری (سیاست نیوز) گریٹر حیدرآباد پر مشتمل تینوں کمشنریٹس میں سرقہ کی وارداتوں کو انجام دینے والی ایک ٹولی کا لنگرحوض پولیس نے پردہ فاش کردیا اور تین افراد کو گرفتار کرلیا۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس ساوتھ و ایسٹ زون مسٹر چندراموہن نے ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ 19 سالہ ارے سائی عرف ارے سائی آدتیہ ساکن کوکٹ پلی متوطن گنٹور 18 سالہ این ڈیویڈراج ساکن کوکٹ پلی متوطن حیدرآباد تلنگانہ اور 22 سالہ ماگنٹی سائی کمار ساکن کوکٹ پلی کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے ان کے قبضہ سے 8.234 تولہ سونا کے علاوہ 4.5 تولہ طلائی زیورات کو ضبط کرلیا۔ ڈی سی پی نے بتایا کہ یہ ٹولی مکانات کے قفل توڑ کر سرقہ کی واردات انجام دیا کرتی ہیں۔ اس ٹولی نے تینوں کمشنریٹ حیدرآباد، راچہ کنڈہ اور سائبرآباد میں 6 وارداتوں کو انجام دیا۔ پولیس نے بتایا کہ عیش پسند زندگی گذارنے کیلئے انہوں نے ٹولی کی شکل اختیار کی اور سرقہ کی وارداتیں انجام دینا شروع کردیا جنہیں پولیس نے بالآخر گرفتار کرلیا۔ع