گریٹر حیدرآباد کے حدودمیں 33 دن میں 1000 کروڑ کی شراب فروخت

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد۔/4 نومبر، ( سیاست نیوز) گریٹرحیدرآباد کے حدود میں 33 دن کے دوران 1000 کروڑ روپئے کی شراب فروخت ہوئی ہے۔ کورونا کا اثر کم ہونے کے بعد عام حالات تیزی سے بحال ہورہے ہیں۔ دعوتیں اور تقریبات بھی عام ہوگئی ہیں۔ لوگ جشن منانے میں بڑے پیمانے پر شراب کا استعمال کررہے ہیں ۔ گزشتہ سال کورونا بحران کی وجہ سے شراب کی دکانات بند تھیں اور جشن گھروں تک محدود تھا۔ جاریہ سال تہوار اور تقریبات بڑے پیمانے پر منائے جارہے ہیں جس سے محکمہ آبکاری کو ماہانہ کروڑہا روپئے کی آمدنی ہورہی ہے۔ گریٹر حیدرآباد کے حدود میں شامل اضلاع حیدرآباد، رنگاریڈی اور میڑچل میں یکم اکٹوبر سے 2 نومبر تک تقریباً 1000 کروڑ روپئے کی شراب فروخت ہوئی ہے جس میں حیدرآباد میں 309 کروڑ، میڑچل میں 69 کروڑ اور ضلع رنگاریڈی میں 689.95 کروڑ روپئے کی شراب فروخت ہوئی ہے۔ دیوالی سے دو دن قبل56 کروڑ روپئے کی شراب فروخت ہوئی ہے۔ اکسائیز ڈپارٹمنٹ کے اعداد و شمار سے اس کا پتہ چلا ہے۔ دیوالی تہوار کے دوران جملہ 1200 کروڑ روپئے کی شراب فروخت ہونے کا اندازہ لگایا جارہا ہے۔ ن