گریٹر حیدرآباد کے حدود میں مزید 155 نئے سگنلس کی تنصیب،گاڑیوں کی آمد و رفت اور دوسری تمام تفصیلات کمانڈ کنٹرول سنٹر سے مربوط کی جارہی ہے

   

حیدرآباد ۔ 2 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : گریٹر حیدرآباد کے حدود میں ٹریفک مسائل کی یکسوئی کے لیے مزید 155 جنکشنس پر نئے سگنلس تنصیب کرنے کے کاموں کا آغاز ہوگیا ہے ۔ موجودہ 221 چوراہوں کے بشمول نئے جنکشنس پر تنصیب ہونے والے سگنلس کے نگرانی کی ذمہ داری ایک ایجنسی کو سونپی گئی ہے ۔ 98 مقامات پر پیلکان سگنلس تنصیب کئے جائیں گے ۔ اس کے لیے عصری ٹکنالوجی سے مربوط سگنل کنٹرول ( اے ٹی ایس سی ) کا استعمال کیا جارہا ہے ۔ تاحال 20 مقامات پر اس ٹکنالوجی کے سگنلس تنصیب کئے گئے ہیں ۔ گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے عہدیداروں نے بتایا کہ پولیس کو فراہم کی جانے والی تفصیلات کی بنیاد پر ہی سگنلس تنصیب کئے جارہے ہیں ۔ تمام سگنلس کو کمانڈ کنٹرول سنٹر سے مربوط کیا جارہا ہے ۔ گاڑیوں کی آمد و رفت پر نظر رکھنے کے ساتھ تمام تفصیلات ریکارڈ کی جارہی ہیں ۔ جی ایچ ایم سی انجینئرنگ شعبہ کے عہدیداروں نے بتایا کہ چند مقامات پر سڑکوں کی توسیع بھی کی جارہی ہے ۔ چند مقامات پر سڑک توسیع کی مارکنگ بھی کی گئی ہے ۔ حصول جائیدادوں کا آغاز بھی کردیا گیا ہے ۔ مرحلہ واری اساس پر دیگر علاقوں میں سڑکوں کی توسیع کی جائے گی ۔۔ ن