گریٹر حیدرآباد کے حدود میں 32 بستی دواخانوں کا افتتاح

   

وزرا کے ٹی آر، ہریش راؤ، محمد محمود علی کے علاوہ مقامی ارکان اسمبلی کی شرکت
حیدرآباد۔ 3 ڈسمبر (سیاست نیوز) گریٹر حیدرآباد کے حدود میں آج وزرا کے ٹی آر، ہریش راؤ، محمد محمود علی کے علاوہ مقامی ارکان اسمبلی نے 32 بستی دواخانوں کا افتتاح کیا۔ اسمبلی حلقہ جوبلی ہلز کے شیخ پیٹ ڈیویژن کے راجیو گاندھی کمیونٹی ہال میں قائم کردہ بستی دواخانہ کا ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی آر نے افتتاح کیا۔ اسمبلی حلقہ کوکٹ پلی کے اولڈ بوئن پلی میں وزیر صحت ٹی ہریش راؤ نے بستی دواخانے کا افتتاح کیا۔ اسمبلی حلقہ چارمینار کے ڈیویژن پرانا پل میں وزیر داخلہ محمد محمود علی نے بستی دواخانہ کا افتتاح کیا اس کے علاوہ دوسرے مقامات پر وزرا اور مقامی ارکان اسمبلی نے بستی دواخانوں کا افتتاح کیا۔ محمد محمود علی نے کہا کہ چیف منسٹر کے سی آر غریب عوام کو مفت اور معیاری طبی خدمات فراہم کرنے کے لئے بڑے پیمانے پر اقدامات کررہے ہیں۔ چیف منسٹر نے گریٹر حیدرآباد کے حدود میں 350 بستی دواخانے قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تاحال 226 بستی دواخانے قائم کئے گئے ہیں۔ ان بستی دواخانوں سے ہر دن 20 ہزار سے زائد افراد استفادہ کررہے ہیں ان بستی دواخانوں میں 57 اقسام کے ٹسٹ کئے جارہے ہیں اور 150 اقسام کی آدویات تقسیم کی جارہی ہے۔ وزیر داخلہ نے عوام کو کورونا ٹیکہ لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ پہلا ڈوز لے چکے ہیں وہ دوسرا ڈوز لیں ساتھ ہی احتیاطی اقدامات کریں۔ لازمی طور پر ماسک لگائیے۔ فاصلاتی دوسری کو برقرار رکھیں کووڈ کے رہنمایانہ خطوط پر سختی سے عمل کریں۔ ن