گریٹر نوئیڈا: گریٹر نوئیڈا میں ایک رہائشی سوسائٹی کے گیٹ پرکار کی ٹکر سے ایک خاتون سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔حادثے میں زخمی ہونے والے دوگارڈز اور ایک خاتون کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔کار ایک خاتون چلا رہی تھی اور کہا جا رہا ہے کہ وہ مبینہ طور پر ڈرائیونگ سیکھ رہی تھی۔ موصولہ اطلاع کے مطابق گریٹر نوئیڈا ویسٹ کے گور سٹی میں فرسٹ ایونیو سوسائٹی کے گیٹ کے پاس کار چلاتے ہوئے ایک خاتون نے تین لوگوں کو ٹکر مار دی۔ جب بھیڑ موقع پر جمع ہو گئی تو خاتون اور اس کی بیٹی نے وہاں موجود لوگوں اور سیکورٹی گارڈز سے بحث شروع کر دی جس سے ہنگامہ کھڑا ہوگیا۔خاتون اور اس کی بیٹی نے وہاں موجود لوگوں سے کہا کہ وہ زخمیوں کو ہسپتال لے جائیں ورنہ وہ جو چاہیں کرسکتے ہیں۔