حیدرآباد۔ گریٹر ورنگل میونسپل کارپوریشن انتخابات میں کامیابی کیلئے ٹی آر ایس نے 4 وزراء کو اہم ذمہ داری دی ہے۔ ضلع سے تعلق رکھنے والے 2 وزراء اور پڑوسی ضلع کریم نگر کے 2 وزراء کو انتخابی مہم کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ پرچہ نامزدگی کے ادخال کی تکمیل کے بعد سے انتخابی مہم کے اختتام تک چاروں وزراء ورنگل میں قیام کرتے ہوئے انتخابی حکمت عملی طئے کریں گے۔ انتخابی مہم، جلسوں اور ریالیوں کے انعقاد کا فیصلہ چاروں وزراء پر منحصر رہے گا۔ بتایا جاتا ہے کہ ٹی آر ایس نے ورنگل کے بارے میں جو سروے کرایا ہے اس میں 66 نشستوں میں اکثریتی نشستوں پر کامیابی کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔ وزیر پنچایت راج ای دیاکر راؤ نے پارٹی قائدین اور انچارجس کے ساتھ اجلاس منعقد کیا۔ دیگر وزراء میں ستیہ وتی راتھوڑ، کے ایشور اور ای راجندر کو ورنگل کارپوریشن کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ تلنگانہ پلاننگ بورڈ کے نائب صدرنشین بی ونود کمار کے علاوہ ضلع کے ارکان اسمبلی نے اجلاس منعقد کرتے ہوئے مہم کے طریقہ کار کو قطعیت دی۔ دیاکر راؤ نے ورکرس سے کہا کہ وہ ایم ایل سی انتخابات کی طرح کام کرتے ہوئے پارٹی امیدواروں کی کامیابی کو یقینی بنائیں۔
تلنگانہ کے ورنگل اربن ضلع میں اے بی وی پی کارکنوں کا احتجاج
حیدرآباد۔ تلنگانہ کے وزیرانفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو سے ملاقات کی اجازت نہ دینے اور حکمران جماعت ٹی آرایس کے کارکنوں کے مبینہ حملہ کے خلاف ورنگل اربن ضلع کے ہنمکنڈہ میں اے بی وی پی کے کارکنوں نے احتجاج کیا ۔