ورنگل۔2 ڈسمبر ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) گریٹر ورنگل میونسپل کارپوریشن میں میئر گنڈو سدھا رانی کی صدارت میں کانسل اجلاس کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔اس موقع پر کونسل نے 39 مواضعات پر ترقیاتی کاموں کے لئے 130کروڑ روپئے منظور کئے۔اس اجلاس میں رکن کونسل بسواراجو ساریا ،رکن اسمبلی ورنگل ویسٹ نائنی راجند ریڈی ،رکن اسمبلی وردھنا پیٹ کے ناگا راجو اور کارپوریٹرس نے شرکت کی۔سب سے پہلے حال ہی انتقال کرگئے معروف تلگو شاعر اندے سری کے ساتھ ساتھ سابق کونسلر بیری سامبیا کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔اس موقع پر میئر نے کونسل اجلاس میں شرکت کرنے والے تمام لوگوںکو کرسمس ،سال نو اور سنکرانتی تہواروں کی مبارکباد پیش کی۔اس موقع پر ارکان اسمبلی نائنی راجند رریڈی ،کے آر ناگا راجو ،ڈپٹی میئر رضوانہ شمیم مسعود ،اور دیگر نے مخاطب کیا۔ اس موقع پر میئر ، ایم ایل ایز ،میونسپل کمشنر نے مشترکہ طور پر لوگوں کے مسائل کو حل کرنے کیلئے بنائے گئے مائی جی ڈبلیو ایم سی ایپ کی نقاب کشائی کی۔اور گیلا اور خشک کچرا الگ الگ فراہم کرنے کے لئے لوگوںمیں بیداری پیدا کرنے کے لئے ڈیزائن کئے گئے وال پوسٹر کی نقاب کشائی کی۔اجلاس میں کمشنر چاہت باجپائی ،ڈپٹی میئر رضوانہ شمیم مسعود ،انجینئرنگ ،سانٹیشن ،ہارٹیکلچر ،ٹائون پلاننگ ، ڈیزاسٹر ریسپانس ڈپارٹمنٹ کے سینئر عہدیدار ، این پی ڈی سی ایل اور صحت عامہ محکموں کے عہدیدار موجود تھے۔