ورنگل :گریٹرو رنگل میونسپل انتخابات میں گریٹر حدود کے 4ویں ڈویژن تلگو دیشم پارٹی امیدوار گولہ پلی ایشور چاری کی تائید میں آج ریاستی سکریٹری و گریٹر جنرل سکریٹری تلگو دیشم پارٹی ایم ڈی رحیم نے انتخابی مہم میں حصہ لیا ۔اس موقع پر انہوںنے پارٹی امیدوار ایشور چاری کے ہمراہ مختلف محلہ جات ریڈی پورم ،سو فٹ روڈ اور دیگر علاقوں کادورہ کرتے ہوئے مقامی عوام سے ملاقات کرتے ہوئے تلگو دیشم پارٹی امیدوار کو کامیاب بنانے کی اپیل کی ہے ۔اس موقع پر انہوںنے کہا کہ تلنگانہ میں جوبھی ترقی ہوئی ہے وہ تلگو دیشم دور حکومت میں ہی ہوئی تھی ۔انہوںنے کہا کہ ٹی آر ایس نے عوام سے کئے ہوئے وعدوں کو پس پشت ڈال دیا ہے اب عوام ہی ٹی آر ایس پارٹی کو سبق سکھائے گی ۔اس انتخابی مہم میں اربن قائد منوہر ،تلگو یوتا صدر پی انیل ،تلگو یوتا ریاستی سکریٹری راج کمار گوڑ ،پارلیمنٹ صدر راجیش نائک ،پی سرینواس اور دیگر موجود تھے ۔