رانچی: جھارکھنڈ کے ضلع گریڈیہ میں کل دیر رات پیش آنے والے دو سڑک حادثات میں آٹھ افراد لوگوں کی موت ہوگئی اور ایک زخمی ہوگیا۔زخمی شخص کو ہزاری باغ صدر اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے ۔ پہلے حادثے میں ضلع کے مدھوبن تھانہ علاقے میں پولیس چوکی کے نزدیک موٹر سائیکل اور اسکارپیو کے درمیان تصادم میں دونوں گاڑیوں میں سوار چھ افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے ۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے گرڈیہہ بھیج دیا۔