گرے ہاؤنڈس سے وابستہ کانسٹیبل کی خودکشی

   

حیدرآباد ۔ گرے ہاؤنڈس سے وابستہ ایک کانسٹبل نے خودکشی کرلی۔ نارسنگی پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا۔ بتایا جاتا ہے کہ چاند پاشاہ جو گرے ہاؤنڈس سے وابستہ کانسٹبل تھا۔ چاند پاشاہ کے انتہائی اقدام سے گرے ہاونڈس میں سنسنی پھیل گئی۔ گرے ہاونڈس نکسل سرگرمیوں پر قابو پانے والا پولیس کا انتہائی مضبوط شعبہ مانا جاتا ہے۔ چاند پاشاہ کے اس اقدام پر پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے نجی معاملات کے سبب انتہائی اقدام کیا ہوگا۔ پولیس نے اپنی رائے کے بعد تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ چاند پاشاہ نے اپنے سرویس ریوالور سے خود کو گولی مارلی۔