حیدرآباد۔یکم ڈسمبر، ( سیاست نیوز) تلنگانہ اور آندھرا پردیش سے دھان کی خریدی کے مسئلہ پر مرکزی وزارت اغذیہ اور سیول سپلائیز کی جانب سے پارلیمنٹ میں بیان جاری کیا گیا۔ تلگودیشم کے رکن پارلیمنٹ کے نانی کی جانب سے پوچھے گئے سوال پر مرکزی حکومت نے بتایا کہ گزشتہ تین برسوں میں مرکز نے دونوں ریاستوں سے بہتر طور پر دھان کی خریدی کی ہے۔ 2018-19 میں آندھرا پردیش سے 48.06 لاکھ میٹرک ٹن دھان خریدی گئی جبکہ تلنگانہ سے51.90 لاکھ میٹرک ٹن دھان حاصل کی گئی۔ اسی طرح 2019-20 میں آندھرا پردیش سے 55.33 لاکھ میٹرک ٹن اور تلنگانہ سے 74.45 لاکھ میٹرک ٹن دھان کی خریدی کی گئی۔ 2020-21 میں آندھرا پردیش سے 56.67 لاکھ میٹرک ٹن اور تلنگانہ سے 94.53 لاکھ میٹرک ٹن دھان حاصل کی گئی۔ حکومت نے کہا کہ فوڈ کارپوریشن آف انڈیا کے اثاثہ جات کو فروخت کرنے کی کوئی تجویز نہیں ہے۔ ر