گزشتہ تین برسوں میں پاسپورٹ آفس حیدرآباد کی نمایاں کارکردگی

   

کورونا وباء لاک ڈاؤن کے باوجود پاسپورٹس کی بروقت اجرائی
حیدرآباد ۔ 4 جنوری (سیاست نیوز) ریجنل پاسپورٹ آفیسر داسری بالیا آئی آر ایس نے گزشتہ تین برسوں کے دوران پاسپورٹس اور پولیس کلیرنس سرٹیفکیٹس کی اجرائی کی تفصیلات جاری کی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ 2019 میں 5.54 لاکھ، 2020 میں 2.93 لاکھ اور 2021 میں 4.42 لاکھ پاسپورٹس اور پولیس کلیرنس سرٹیفکیٹس جاری کئے ہیں۔ پاسپورٹ آفس حیدرآباد 1975 سے کارکرد ہے جسکے تحت 4 پاسپورٹس سیوا کیندر اور ایک پاسپورٹ لگھو سیوا کیندر اور 14 پوسٹ آفس پاسپورٹس سیوا کیندر ریاست میں کام کررہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال لاک ڈاؤن کے دوران بھی پاسپورٹ خدمات متاثر نہیں ہوئی اور ایمرجنسی پاسپورٹ کی اجرائی کیلئے ریجنل پاسپورٹ آفس میں خدمات انجام دیں۔ مئی 2021 میں لاک ڈاؤن کے بعد پاسپورٹ آفس دفاتر کھول دیئے گئے اور جون 2021 میں 50 فیصد اور اگست 2021 میں 75 فیصد اپوائنٹمنٹس دیئے گئے۔ ستمبر 2021 میں 7 ایام کار جبکہ اکتوبر اور نومبر 2021 میں 15 ایام کار میں اپوانٹمنٹس جاری کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ اپوائنٹمنٹس میں تاخیر کیلئے روزانہ 200 زائد اپوائنٹمنٹس سلاٹس ڈسمبر 2021 میں جاری کئے گئے۔ 19 مختلف کووڈ قواعد پر عمل آوری کے ذریعہ پاسپورٹ کی درخواستوں کی یکسوئی کی گئی۔ بیگم پیٹ، امیر پیٹ، ٹولی چوکی اور کریم نگر میں اپوائنٹمنٹسکے انتظار میں کمی کے اقدامات کئے گئے۔ داسری بالیا کے مطابق تتکال میں تحت اندرون تین یوم جبکہ آرڈینری اسکیم کے تحت 7 تا 10 دنوں میں پاسپورٹ جاری کئے جاتے ہیں۔ ر