گزشتہ سال 92 ملین سے زائد مسافروں کا دبئی ایئرپورٹ کا استعمال

   

دبئی : دبئی ایئر پورٹ منتظمین کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس 92.3 ملین مسافروں نے دبئی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے آمد روفت کے لیے استعمال کیا، جو شہر کی اقتصادی ترقی کی عکاسی کرتا ہے۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق یہ تعداد 2018 میں 89.1 ملین کے سابقہ ریکارڈ کو بھی عبور کر گئی۔ دبئی ایئرپورٹس کے مطابق حالانکہ خطہ میں غزہ جنگ اور گزشتہ اپریل کے شدید سیلاب کے باعث پروازیں بری طرح متاثر ہوئیں تاہم اس کے باوجود دبئی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر مسافروں کی آمدورفت غیرمعمولی رہی۔ ایشیا، یورپ اور افریقہ کے درمیان واقع متحدہ عرب امارات کا یہ شہر گزشتہ ایک دہائی سے دنیا کا مصروف ترین بین الاقوامی ہوائی اڈا قرار دیا جا چکا ہے۔ دبئی ایئرپورٹس کے سی ای او پال گریفتھس کے مطابق، ہوائی اڈا اب بھی اس شہر کی کووڈ انیس کی عالمی وبا کے بعد دوبارہ معمول کی جانب بڑھنے کی حالت سے فائدہ اٹھا رہا ہے‘۔