بھوپال: مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے آج کہا کہ مرکزی حکومت گزشتہ نو سال خودا نحصاری اور اختراعات کیلئے وقف رہی ۔ چوہان نے اپنے ٹوئیٹ میں کہا کہ وزیر اعظم مودی کے عہد کا نتیجہ ہے ۔ جو کبھی بھی دوسرے ملکوں پر انحصار رہنے والا ہندوستان آج دنیاکے کئی ممالک کیلئے سبق بنا ہے ۔ ہندوستانی حکومت کی پہل میک ان انڈیا کے فارمولہ سے ہندوستان دنیا بھر میں آج دو ہزار 600کروڑ روپے سے زیادہ کے کھلونے برآمد کر رہا ہے۔