لندن۔ برطانیہ کی معیشت کو گزشتہ 11 سال کے دوران پہلی بار کساد بازاری کا سامنا ہے جس کی سب سے اہم وجہ کورونا وائرس وباء ہے۔ دوسری طرف ملک کا جو ڈی پی بھی دوسری سہ ماہی میں 20.4% تک گھٹ گیا ہے جبکہ پہلی سہ ماہی میں 2.2% کی گراوٹ آئی تھی۔ سرکاری اعداد و شمار میں یہ تفصیلات بتائی گئی جو برطانیہ میں اب تک کا سب سے زیادہ گراوٹ کے فرق کا معاملہ ہے۔