نئی دہلی : ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا انفیکشن کے 864 نئے معاملے درج ہوئے ہیں۔ اسی عرصے کے دوران تین مریضوں کی موت ہوئی ہے ۔دریں اثنا، ملک میں کورونا ویکسینیشن کا عمل بھی جاری ہے اور اس سلسلے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1050 افراد کو ویکسین لگائی گئی ہے اور اب تک ملک میں 2,20,66,95,872 افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے ۔جمعہ کو وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں متاثرہ افراد کی کل تعداد 4,49,84,923 ہو گئی ہے ۔ ایکٹو کیسز کی تعداد 1087 کم ہو کر 9,092 ہو گئی ہے ۔ اس کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 5,31,818 ہو گئی ہے ۔ اسی عرصے میں کورونا انفیکشن سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 1,948 بڑھ کر 4,44,44,013 تک پہنچ گئی ہے ۔