گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے کسی کی موت نہیں ہوئی

   

نئی دہلی : ہم وطنوں کے لئے راحت کی بات ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے انفیکشن سے کسی بھی مریض کی موت نہیں ہوئی ہے ، جس کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 5,30,654 ہے اور اموات کی شرح 1.19 فیصد ہے ۔ مرکزی وزارت صحت و خاندانی فلاح و بہبود نے ہفتہ کو کہا کہ صبح 7 بجے تک 219.96 کروڑ سے زیادہ ویکسین دی گئی ہیں۔وزارت نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا انفیکشن کے فعال معاملوں کی تعداد 181 کی کمی سے 4,047 ہوگئی ہے ۔ ایکٹو معاملوں کی شرح 0.1 فیصد ہے اور 390 مریضوں کو کورونا انفیکشن سے نجات دلانے کے بعد اسی عرصے میں اس سے چھٹکارا پانے والے لوگوں کی کل تعداد 4,41,39,948 ہوگئی ہے ۔ ملک میں صحت یابی کی شرح 98.80 فیصد ہے ۔ وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک کی پانچ ریاستوں اور تین مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا کے نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور دیگر ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں فعال معاملوں میں کمی آئی ہے ۔