نئی دہلی: ملک گیر ٹیکہ کاری مہم کے تحت اب تک 220.66 کروڑ (95.21 کروڑ دوسری خوراک اور 22.87کروڑ احتیاطی خوراک)کووڈ سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے جاچکے ہیں ۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 358 ٹیکے لگائے گئے۔ ملک میں سردست زیر علاج مریضوں کی تعداد 37,093 ہے۔ فی الحال زیر علاج مریضوں کی شرح 0.08 فیصد ہے ۔سردست ملک میں شفایابی کی شرح 98.73 فیصد ہے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3,761 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ جس کے بعد شفایاب ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر4,42,00,079 ہوگئی ہے ۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ کے 5,676نئے معاملات سامنے آئے ہیں۔ جانچ کے بعد متاثر پائے جانے والے مریضوں کی یومیہ شرح 2.88 فیصد ہے۔ جانچ کے بعد متاثر پائے جانے والے افراد کی ہفتہ وار شرح 3.81 فیصد ہے۔ اب تک کُل 92.30 کروڑ ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1,96,796 , ٹیسٹ کئے گئے ۔
اس سال معمول کی 96 فیصد بارش متوقع : محکمہ موسمیات
نئی دہلی: ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے منگل کو کہا کہ 2023 کے مانسون سیزن (جون تا ستمبر) میں طویل مدتی عام اوسط کا 96 فیصد رہنے کی امید ہے۔ آئی ایم ڈی نے ایک ریلیز میں کہا کہ اندازے کے لیے اپنائے گئے ماڈلز میں غلطی کے مارجن کے ساتھ اس بار بارش مذکور ہ اندازہ سے پانچ فیصد زیادہ یا کم ہو سکتی ہے۔
سال 1971 سے 2021 کی مدت کے لیے آئی ایم ڈی کے طویل دورانیے کی اوسط ( ایل پی اے ) کے مطابق ملک میں عام طور پر برسات کے موسم میں 87 سینٹی میٹر بارش ہوتی ہے ۔