حیدرآباد۔ 26 جولائی (سیاست نیوز) مرکز نے گزشتہ تین ماہ میں گرانٹ ان ایڈ کے تحت تلنگانہ کو صرف 433 کروڑ روپے جاری کئے ۔ تلنگانہ حکومت نے جو اندازہ کیا تھا اس میں صرف 1.90 فیصد جاری کیا گیا۔ کانگریس حکومت نے ان تین ماہ میں مرکزی حکومت سے 22 ہزار 782 کروڑ روپے ملنے کی امید کی تھی۔ ہر ماہ کم سے کم ایک ہزار کروڑ روپے جاری کیا جانا تھا تاہم مرکزی حکومت نے 10 فیصد فنڈس بھی جاری نہیں کئے ۔ سی اے جی رپورٹ سے یہ انکشاف ہوا ۔ گزشتہ تین ماہ سے توقع کے مطابق مرکز نے تلنگانہ کو فنڈس جاری نہیں کئے ۔ نان ٹیکس ریونیو میں اپریل، مئی اور جون میں صرف 1066 کروڑ جاری ہوئے ۔ تلنگانہ حکومت نے اراضی فروخت سے آمدنی کا جو نشانہ مختص کیا تھا وہ بھی توقع کے برعکس رہا ہے۔ حکومت نے تین ماہ میں محکمہ رجسٹریشن ، جی ایس ٹی، اسٹاپ اینڈ ڈیوٹی اور محکمہ اکسائز سے جو آمدنی حاصل ہونے کی امید کی تھی وہ بھی پوری نہیں ہوئی ہے۔ 2