گزیٹیڈ ہیڈ ماسٹر اور ایک ٹیچر کی معطلی

   

جی پی ایف فنڈ میں غبن کے الزام پر کلکٹر کی کارروائی
محبوب نگر /5 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جی پی ایف فنڈز میں غبن کے الزام میں ایک گزیٹیڈ ہیڈ ماسٹر ایک ٹیچر اور دو اٹنڈر کو معطل کرنے کے احکامات ضلع کلکٹر رونالڈ روز نے جاری کئے ۔ منڈل ایجوکیشن آفیسر راجو نائیک نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ نواب پیٹھ منڈل کے ینمنگنڈلہ کے گزیٹیڈ ہیڈ ماسٹر دسرتھ نائیک ، ٹیچر ظہیر حسین اٹنڈرس کرن کمار اور ضلع پریشد آفیسر اٹنڈر یوسف کو جی پی ایف فنڈز کی رقم دو لاکھ نوے ہزار 2,90,0000 روپئے دیگر ٹیچرس کو اطلاع دئے بغیر ان کے نام پر حاصل کرلئے ۔ 2016 میں جی پی ایف فنڈز جو کونڈاپور اور اجلہ پور کے ٹیچرز میرولین اور وسیم بانو کے جی پی ایف فنڈز ان کے علم و اطلاع کے بغیر نکال لئے ۔ ظہیر حسین پرفارمس کی خانہ پری اور چیک لکھنے ، جی ایچ ایم دسرتھ نائک پر چیک پر دستخط کرنے ، آفس اٹنڈر کرن کمار پر بینک کے رقم نکالنے اور ضلع پریشد اٹنڈر یوسف پر بدعنوانیوں میں محکمہ جاتی تعاون کے الزامات ہیں ۔ ڈی ای او راجیش نے ضلع کلکٹر کو رپورٹ پیش کی ۔ رپورٹ کی بنیاد پر کلکٹر نے معطلی کے احکامات جاری کئے ۔