گستاخانہ بیان پر نصیرالدین شاہ کا ردعمل

   

ممبئی : بی جے پی کی ترجمان کے گستاخانہ بیان پر بالی ووڈ اداکار نصیرالدین شاہ کا کہنا ہیکہ وزیراعظم نریندرمودی آگے بڑھیں اور اس زہرکو روکیں۔ ٹی وی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں نصیرالدین شاہ کا کہنا تھا کہ نفرت پھیلانے والوں کو وزیراعظم خود بھی ٹوئٹر پر فالو کرتے ہیں، اس پر انہیں کچھ کرنا ہوگا، زہر کو بڑھنے سے روکنے کے لیے وزیراعظم کو قدم اٹھانے کی ضرورت ہے۔ نصیرالدین شاہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم وہ ان لوگوں کو کچھ عقل دیں، متنازع بیان دینے والی خاتون انتہاپسند عناصر میں سے نہیں بلکہ قومی ترجمان ہیں۔بالی وڈ کے سینیئر اداکار کا کہنا تھا کہ امن اور اتحاد کی بات کرنے پر جیل بھیجا جاتا ہے اور نسل کشی کی بات پر صرف تھپڑ رسید کیا جاتا ہے، ہمارے ہاں دہرا معیار کام کر رہا ہے، نفرت تیار کی جاتی ہے، یہ زہر اس وقت پھوٹتا ہے جب آپ مخالف نظریاے کا سامنا کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ نفرت کا یہ زہرتیارکرنیکے ذمہ دار ٹی وی چینلز اور سوشل میڈیا ہیں۔