گستاخانہ تبصرہ کیخلاف بنگلہ دیش میں زبردست جلوس

   

ڈھاکہ : بنگلہ دیش کے دارالحکومت میں جمعرات کو ہزارہا لوگ جمع ہوگئے اور جلوس نکالا۔ وہ بنگلہ دیش اور ہندوستان کی حکومتوں سے مطالبہ کررہے تھے کہ پیغمبر اسلام حضرت محمد ﷺ کی شان میں گستاخی والے ریمارکس کی سرکاری طور پر مذمت کی جائے اور خاطی لیڈرس کو سزا دی جائے۔ جلوس کا آغاز ملک کی بڑی بیت المکرم مسجد سے شروع ہوا لیکن چند کیلو میٹر دور واقع ہندوستان کی ایمبیسی کی طرف اُسے پیشقدمی سے پولیس نے روک دیا۔ احتجاجیوں نے مطالبہ کیاکہ مسلم اکثریتی اقوام کو چاہئے کہ ہندوستانی پراڈکٹس کا بائیکاٹ کریں اور نئی دہلی کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرلیں۔ وزیراعظم بنگلہ دیش شیخ حسینہ نے بی جے پی ترجمانوں کے تبصرے کی مذمت کی اور حکومت ہند سے ضروری کارروائی کیلئے اپیل بھی کی۔