گستاخانہ خاکوںو صدر فرانس کے بیان کی مذمت

   

اکبر باغ چوراہے پر احتجاجی مظاہرہ ۔ مولانا جعفر پاشاہ کا خطاب
حیدرآباد۔ سعیدآباد کے علاقہ اکبر باغ چوراہے پر فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت اور صدر فرانس ایمانیل میکرون کے بیان کے خلاف احتجاج منظم کیا گیا۔ امیر امارت اسلامیہ مولانا جعفر پاشاہ کی زیر سرپرستی احتجاج منظم کیا گیا جس میں سینکڑوں نوجوانوں نے شرکت کی۔ نماز ظہر اکبر باغ چوراہا تا ملک پیٹ فائر اسٹیشن احتجاجی ریالی نکالی گئی جس میں پُرامن احتجاج کیا گیا۔ احتجاجی اپنے ہاتھوں میں صدر فرانس کے خلاف پلے کارڈس اور بیانرس تھامے ہوئے تھے۔ احتجاجیوں نے فرانس کی اشیاء کا بائیکاٹ کرنے کی اپیل کی۔ ہندوستانی پرچم ہاتھوں میں تھامے مقامی نوجوانوں نے صدر فرانس کے گستاخانہ بیان پر سزا کا مطالبہ کیا۔ مولانا جعفر پاشاہ نے کہا کہ دن بہ دن اسلام تیزی سے پھیل رہا ہے اور بوکھلاہٹ میں فرانس کے صدر نے یہ حرکت کی ہے۔ انہوں نے تیزی سے پھیلنے والے مذہب کو روکنے میں ناکام ہونے کے بعد اسلام دشمن طاقتیں نیا طریقہ کار اختیار کررہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صدر فرانس کی حرکت سے اسلام اور تیزی سے پھیلے گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ مرکزی حکومت کے بھی فرانس کو مدد کی مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ حکومت کے بیان کو فوری واپس لیا جائے۔ مولانا جعفر پاشاہ نے نوجوانوں کے احتجاج کی ستائش کی۔ اس موقع پر مفتی عبدالمغنی مظاہری صدر سٹی جمعیت علماء گریٹر حیدرآباد و نائب صدر مجلس تحفظ ختم نبوت نے کہا کہ مسلمان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم و قرآن مجید کی شان میں کسی بھی قسم کی گستاخی برداشت نہیں کرسکتا ۔ انہوں نے کہا کہ فرانس اسلام کے خلاف وقفہ وقفہ سے زہر اگل رہا ہے۔