گستاخ رسولؐ نوپور شرما بی جے پی سے معطل ،نوین کمار جندال برطرف

,

   

نئی دہلی: بی جے پی نے اتوار کو پارٹی کے ترجمان نوپور شرما اور سوشل میڈیا انچارج نوین کمار جندال کو پیغمبراسلامؐ کے بارے میں ان کے تبصروں پر پارٹی کی ابتدائی رکنیت سے معطل کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بی جے پی نے نوپورشرما کو معطل کیا جبکہ نوین کمار جندال کو برطرف کردیا ہے۔ اس فیصلہ کے بعد ایک بیان بھی جاری کیا گیا کہ جس میں کہا گیا کہ وہ ’’کسی بھی مذہبی شخصیت کی توہین کی سخت مذمت کرتی ہے‘‘۔ بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری و ہیڈ کوارٹر انچارج ارون سنگھ کے نام سے جاری بیان میں بی جے پی نے کہا کہ ، ہندوستان کی ہزاروں سالوں کی تاریخ کے دوران، ہر مذہب نے پھلا پھولا ہے۔ بی جے پی تمام مذاہب کا احترام کرتی ہے اور کسی بھی مذہبی شخصیات کی توہین کی سختی سے مذمت کرتی ہے۔ پارٹی کسی بھی ایسے نظریہ کے سخت خلاف ہے جو کسی فرقہ یا مذہب کی توہین کرتا ہے۔ بی جے پی ایسے لوگوں یا فلسفے کو فروغ نہیں دیتی۔