گستاخ رسول نوپور بی جے پی کی ممکنہ لوک سبھا امیدوار

   

گوہاٹی : شان رسالت صلعم میں گستاخی کرنے والی بی جے پی کی ملعون لیڈر نوپور شرما لوک سبھا انتخابات میں مقابلہ کرنے والی ہے۔ آسام کے چیف منسٹرہیمنت بسوا سرما نے ایکس پر لکھا کہ نوپورشرما اترپردیش کے لوک سبھا حلقہ رائے بریلی سے الیکشن لڑیں گی۔ 2015 میں نوپور نے ایک ٹی وی شو کے دوران شان رسالت صلعم میں گستاخی کی تھی۔ ملعون کے خلاف مسلمانوں میں شدید برہمی کو دیکھتے ہوئے بی جے پی نے اسے پارٹی سے معطل کیا تھا۔