گستاخ رسول وسیم رضوی کی گرفتاری کا مطالبہ

   

Ferty9 Clinic

ظہیرآباد۔مسلم ایکشن کمیٹی و نوجوانان ظہیرآباد کی جانب سے آج بعد نماز جمعہ آر ڈی او کو ایک میمورینڈم حوالے کیا گیا جس میں تریپورہ میں مسلمانوں پر ہورہے مظالم پر فوری قابو پانے اور گستاخ رسول ملعون وسیم رضوی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کرنے کا پرزور مطالبہ کیا گیا ہے۔ اس موقع پر محمد معز الدین، محمد ایوب، محمد فاروق علی، سید فرحان قادری، محمد سمیع الدین ایڈوکیٹ، محمد علیم، محمد نصیر الدین، محمد وحید، محمد نعیم ، محمد ابراہیم رضوی، محمد ممتاز نوری کے بشمول دیگر نوجوانوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔