گستاخ رسول کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ

   

ظہیرآباد : ظہیرآباد میلادکمیٹی کی جانب سے حضور صلی اﷲ علیہ و سلم کی شان میں گستاخی کرنے والے سناتن دھرم کے گرو شیطان ملعون نارسنگھ آنند کے خلاف پولیس اسٹیشن میں ایک شکایت درج کی ہے ۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے قاضی سید ضیاء الدین نے کہاکہ گستاخ ملعون شیطان گرو نے عالم اسلام کے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچایا ہے اور مسلمانوں کی دل آزاری کی ہے ۔ گستاخ کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے کیفرکردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا گیا۔ اس موقع پر قاضی مولانا سید ضیاء الدین خطیب و امام عیدگاہ ، سید شاہ رضوان قادری بغدادی ، مولانا یوسف صوفی ، محمود صوفی ، گورے میاں سکندر ، محمد سلیم حسین، عظیم الدین قادری ، نعیم الدین ، محی الدین شیخ قادری ، رضا الرحمن ، محمد مبین کے علاوہ دیگر موجود تھے ۔