سرپور ٹاون۔/31 اگسٹ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرپور ٹاون میں کل بعد نماز جمعہ قاضی رفیق قاسمی نے جامع مسجد امام و خطیب حافظ سید معید علی صابری، امام و خطیب مسجد محمد مسیح الدین کے علاوہ دیگر مسلمانوں کے ساتھ مل کرجامع مسجد سرپورٹاؤن سے مسلمانوں اور نوجوانوں کے بڑے مجمع کے ساتھ گستاخ رسول کے خلاف غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے ریالی نکالی اور ملعون رام گری کو پھانسی دینے کا مطالبہ کیا۔پولیس اسٹیشن تک ریلی پہنچ کر جلوس و جلسے گاہ میں تبدیل ہو گئی۔ اس موقع پر قاضی محمد رفیق قاسمی نے کہا کہ مسلمان شان رسالتؐ میں گستاخی نہیں برداشت کرسکتا۔ اس لیے گستاخ رسول کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے پھانسی کی سزا دینے کا مطالبہ کیا گیا۔بعد ازاں مقامی مسلمانوں کے ساتھ مل کر سب انسپکٹر آف پولیس کملاکر کو تحریری طور پر یادداشت پیش کی گئی۔ اس موقع پر مسلم نوجوانوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔