گستاخ رسول یتی نرسنگھانند سرسوتی کے خلاف این ایس اے کے تحت کارروائی ہو: جمعیت علماء ہند نے کیا مطالبہ

,

   

Ferty9 Clinic

گستاخ رسول نرسنگھا نند سرسوتی کے ذریعہ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کی توہین پرسخت غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمود مدنی نے اس کے خلاف قومی سلامتی ایکٹ (این ایس اے) کے تحت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔یہ مطالبہ مولانا مدنی نے ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر کیا ہے۔ خط میں انھوں نے کہا ہے کہ یتی نرسنگھا نند نے فرقہ وارانہ منافرت اور تشدد پھیلانے کے مجرمانہ مقصد کے تحت پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کی انتہائی غلط اور ناقابل بیان لہجے میں توہین کی ہے جس سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔