نئی دہلی : جلاوطنی میں زندگی گزارنے والی بنگلہ دیشی گستاخ مصنفہ تسلیمہ نسرین اپاہج ہوگئی۔ اس کے کولہے کی ہڈی کے جوڑکو ڈاکٹروں نے آپریشن کے ذریعہ نکال دیا اور اس کی جگہ مصنوعی کولہے کا جوڑ ڈال دیا ۔ جس کے باعث وہ بستر کی ہوکر رہ گئی ۔ ملعون نے حال ہی میں ہاسپٹل کے بستر پر اپنی چند تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کئے ۔ گستاخ مصنفہ نے جو ایک ڈاکٹر بھی ہے ، ٹوئٹر پر دعویٰ کیا کہ وہ ایک طبی جرم کا شکار ہوئی ۔ اس نے یہ کہتے ہوئے کچھ بہت سنگین الزامات لگائے کہ نئی دہلی کے ایک ہاسپٹل نے اسے مستقل طور پر معذور کردیا ہے ۔ اسے ایک سنگین سرجری کروانے میں گمراہ کیا ہے جس کی اسے ضرورت نہیں تھی ۔