گستاخ وسیم رضوی کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ

   

مدہول : قر آن مجید جو نبی کریم ﷺ کے دور میں تھا وہی ابھی بھی ہے اور تا قیامت باقی رہے گا ۔ اس میں ایک حرف کی کمی یا زیادتی کی کسی کی جرات نہیںہوسکتی چو نکہ اللہ تعالی ٰنے خود قر آن کریم کی حفاظت کا ذمہ لیا ہے ۔ اس بات کااظہار جناب مولاناکلیم الدین قاسمی صدر تنظیم مجلس ائمہ والحفاظ نے مدہول میں تحصیلدار کوایک تحریری یاداشت پیش کر تے ہوئے کیا انہوںنے کہاکہ وسیم رضوی جو اتر پر دیش وقف بورڈ کا سابق چیر مین ہے ، اس ملعون نے قر آن مجید کی 26 آیتوں کوقر آن سے نکالنے کیلئے سپریم کورٹ میںجو عرضی داخل کی ہے اس کی سخت مذمت کر تے ہوئے اس کے خلاف قانونی کاروائی کر نے کا مطالبہ کیا انہوںنے کہاکہ وسیم رضوی کا مذہب اسلا م پر یقین ہی نہیں ہے جس کی وجہ سے اس طرح کی باتیں کررہے ہیںجو کہ سزا کے حقدار ہیں مسلمانان ہند کو اس کے خلاف سخت غصہ پا یا جارہا ہے اور وسیم رضوی ملک میں انتشار پھیلا نے کیلئے اس طرح کی حرکت کررہا ہے ملک میں انتشار پیدا کر نے والے شخص کو کڑی سے کڑی سزا ملنی چا ہیے انہوںنے کہاکہ مسلمان کبھی قرآن کی بے حرمتی اور اس طرح کی نازیبا باتوں کے خلاف سخت سے سخت مذمت کر تے ہوئے اور حکومت ہند سے مطالبہ کر تے ہیں کہ وسیم رضوی کو کڑی سے کڑی سزا دیکر سیکولرزم کو برقرار رکھیں اس موقع پر جناب اعجاز الدین سابقہ صدرنشین منڈل پر یشد ، شکیل احمد خان ،صمیم الدین صدر مکہ مسجد کوٹ گلی مدہول ،مظہر الدین ،حافظ نظام الدین سراجی سیکریٹری تنظیم مجلس آئمہ والحفاظ،مفتی عامر ، مفتی نعیم ، حافظ عبدالرزاق نئی آبادی ، حافظ عبدالقوی صدر جمعیت العلماء مدہول ، حافظ منیر ،مولانا افروز ، حافظ عظیم الدین ، حافظ محمد حیدر ، حافظ خواجہ معین الدین امام و خطیب مسجد احتسابی ، حافظ عبدالرزاق ،حافظ ارباز کے علاوہ دیگر افراد موجود تھے ۔