گستاخ چلو کاپروین کیخلاف نظام آباد پولیس میں شکایت درج

   

Ferty9 Clinic

نظام آباد۔ 30 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مرکزی میلاد کمیٹی نظام آباد کے صدر محمد عبدالرشید رضوی ،ایم ایس او کے صدر ذیشان رضوی اور دیگر نے آج اے سی پی نظام آباد راجہ وینکٹ ریڈی سے ملاقات کرتے ہوئے گستاخ رسولؐ چلوکا پروین (یو نیوز) کو سوری گرفتارکرتے ہوئے اس سے ا ملک دشمن قرار دینے، یو اے پی اے کے تحت کارروائی، اور این آئی اے تحقیقات شروع کرنے کا مطالبہ کیا ۔رشید رضوی نے بتایا کہ ہندوستان ایک طویل عرصہ سے عالمی سطح پر ایک مثبت اور پُرامن ملک کی حیثیت سے جانا جاتا رہا ہے۔ ہمارا ملک مذہبی تنوع اور بقائے باہمی کی علامت ہے، جہاں دنیا کے تمام بڑے مذاہب کے ماننے والے رہتے ہیں۔ تاہم، حالیہ برسوں میں کچھ ملک دشمن عناصر نے عوام کے درمیان نفاق پیدا کرنے اور فرقہ وارانہ کشیدگی کو ہوا دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ایک تشویشناک رجحان اسلام اور پیغمبر محمد ﷺ کے خلاف نفرت انگیز تقاریر کرتے ہوئے محبان رسول کی دل آزاری کی ہے انہوں نے کہا کہ ایسی تقاریر نہ صرف دل آزاری کا باعث بنتی ہیں بلکہ معاشرے میں کشیدگی پیدا کرتی ہیں اور ہندوستان کے بین الاقوامی تعلقات کو بھی نقصان پہنچاتی ہیں۔ اس کے خلاف یو اے پی اے (Unlawful Activities Prevention Act) کے تحت سخت قانونی کارروائی کی جائے۔ یو نیوز اور اس سے وابستہ عملے کے خلاف این آئی اے (National Investigation Agency) کی تحقیقات شروع کی جائیں۔نفرت انگیز تقاریر کے خلاف ایک مضبوط مثال قائم کی جائے تاکہ مستقبل میں دوبارہ اس طرح کے واقعات پیش نہ آئے ہندوستان میں اسلام مخالف نفرت انگیز تقاریر میں اضافہ انتہائی تشویشناک بات ہے، جس سے ملک کی یکجہتی اور آئینی اقدار کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔ اس کا حل صرف قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے سخت اور موثر کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔