گلابی کھنڈوا نہیں ، کلہاڑی گلے میں لٹکا لی تھی:ڈی سنجے

   

سابق میئر نظام آباد کی ریونت ریڈی سے ملاقات کے بعد سیاست نیوز سے بات چیت اور کانگریس میں شمولیت کا ارادہ

نظام آباد: صدر پردیش کانگریس کی حیثیت سے ریونت ریڈی کو نامزد کئے جانے کے بعد نظام آباد میں سیاسی ماحول تیزی کے ساتھ تبدیل ہوتا ہوا دکھائی دے رہا ہے ۔ کانگریس پارٹی سے علیحدگی اختیار کرنے والے کئی اہم قائدین کانگریس پارٹی میں شمولیت کیلئے کوشاں ہے اسی کے تحت کئی قائدین اپنے اپنے طور پر پارٹی میں دوبارہ شمولیت کیلئے کوشش کررہے ہیں ۔ نظام آباد کے سابق مئیر و سابق پردیش کانگریس ، رکن راجیہ سبھا ٹی آرایس مسٹر ڈی سرینواس کے فرزند ڈی سنجے آج پردیش کانگریس کے صدر ریونت ریڈی سے ملاقات کرتے ہوئے دوبارہ پارٹی میں شمولیت کا ارادہ ظاہر کیا۔ مسٹرسنجے سینئر کانگریس قائد محمد علی شبیر ، ورکنگ صدر مہیش کمار گوڑ ، پرچار کمیٹی کے صدر ، سابق رکن پارلیمنٹ مدھوگوڑ یاشکی سے بھی ملاقات کی اور کانگریس میں شمولیت کا اظہار کیا ۔ مسٹر ڈی سنجے کانگریس ہائی کمان کے اعلیٰ قائدین سے ملاقات کرتے ہوئے دہلی میں باضابطہ طور پر پارٹی میں شمولیت کیلئے کوشاں ہے اور اسی کیلئے ریاستی اعلیٰ قائدین سے بات چیت کرتے ہوئے پارٹی میں شمولیت کا ارادہ ظاہر کیا ۔ ڈی سنجے نے آج حیدرآباد سے سیاست نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ان کے والد ڈی سرینواس کے خاطر پارٹی سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے ٹی آرایس میں شمولیت اختیار کرلی تھی ، پارٹی کا کھنڈوا نہیں بلکہ کلہاڑی گلے میں رکھ لی تھی ٹی آرایس میں قائدین کی کوئی اہمیت نہیں ہے نہ صرف عام کارکن بلکہ ضلع صدر کا بھی کوئی پرسان حال نہیں ہے جس کی وجہ سے یہ پارٹی سے علیحدگی اختیار کررہے ہیں ۔ مسٹر ڈی سنجے نے عنقریب میں دہلی جاکر اعلیٰ قائدین کی موجودگی میں پارٹی میں شامل ہونے کیلئے کوشاں ہے ۔ گذشتہ دو دنوں سے نظام آباد میں اس بات کی افواہیں سرگرم تھی کی کہ سنجے اپنے حامیوں کے ہمراہ کانگریس پارٹی میں شمولیت کیلئے کوشاں ہے آج اچانک ریونت ریڈی سے اور دیگر قائدین سے ملاقات کی ہے ۔ نظام آباد ضلع میں کانگریس پارٹی اپنے موقف کو بحال کرنے کیلئے بھی کوشاں ہے کل سیکل ریالی ،بیل بنڈی ریالی کے موقع پر نظام آباد رورل حلقہ ، بالکنڈہ حلقہ سے تعلق رکھنے والے بی جے پی قائدین کل ضلع صدر موہن ریڈی سے ملاقات کرتے ہوئے سابق وزراء محمد علی شبیر ، سدرشن ریڈی کی موجودگی میں کانگریس میں شمولیت اختیار کرنے پر ان قائدین نے ان کا پارٹی میں خیر مقدم کیا ہے ڈی سنجے نظام آباد کے پہلے مئیر ہے 2004 ء سے 2009 ء تک مئیر کی حیثیت سے کام کیا تھا ۔