گلاب کے معیار میں آئی گراوٹ پراظہار تشویش

   

نئی دہلی: پھولوں کے ماہرین اور سائنسدانوں نے پھولوں میں کشش کا مرکز سمجھے جانے والے گلاب کے معیار میں گراوٹ پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہیکہ بڑے پیمانے پر پودوں کے ناقص مواد کی وجہ سے گلاب کے پھولوں میں کمی واقع ہو رہی ہے ۔انڈین ایگریکلچرل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، نئی دہلی کے پھولوں کے شعبہ اور روز سوسائٹی آف انڈیا کے زیر اہتمام سالانہ گلاب کانفرنس میں مقررین نے کہا کہ گلاب کی طرف لوگوں کی کشش مسلسل بڑھ رہی ہے لیکن مجموعی طور پر اس کے معیاری پودوں کے مواد کی بہت زیادہ کمی ہے جس کی وجہ سے اس کے پھول بھی متاثر ہورہے ہیں۔ مقررین نے گلاب کی پرانی اقسام کے تحفظ اور ان کی افزائش پر زور دیا۔ اس کیساتھ دہلی میں مختلف گلاب کے باغات لگانے کی تجویز دی گئی ہے ۔ انڈین ایگریکلچرل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر اشوک کمار سنگھ نے کل یہاں کانفرنس کا افتتاح کیا۔
پھولوں کے شعبہ کے سربراہ اور روز سوسائٹی آف انڈیا کے نائب صدر ڈاکٹر۔ ایس ایس سندھو نے گلاب کے پھول کی نئی اقسام کی تحقیق اور ترقی کے بارے میں تفصیل سے بات کی۔