گلبرگہ 26/دسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) شہر گلبرگہ کی سب سے محترم اور سادات شخصیت حافظ سید محمد علی الحسینی سجادہ نشین درگاہ حضرت خواجہ بندہ نواز ؒگیسو درازؒ اور چانسلر خواجہ بندہ نواز یونیورسٹی و صدر خواجہ ایجوکیشن سوسائیٹی گلبرگہ شریف کی انکی دیوڑھی شریف پہنچ کر محب اردو و ممتاز سماجی خدمت گزار ،ایک پیر سے معذور وظیفہ یاب محکمہ پولیس جناب خواجہ فرید الدین نے ان کی شال پوشی اور گل پوشی کرتے ہوئے انکی خدمت میں اپنے پائوں کے کاٹے جانے کے سلور جوبلی سال (25)سال ختم ہونے پر ایک مکتوب بطور تشکر ان کی خدمت میںپیش کیا ہے۔جس میںتحریر کیا گیا ہے کہ میںخواجہ فرید الدین ولد خواجہ بہاء الدین ساکن گلبرگہ آپ اور آپ کی کامیاب طبی خدمات کا اس مکتوب کے ذریعہ اظہار تشکر کرتا ہوں ۔ میں ایک وظیفہ یاب پولیس اہلکار ہوں اور اپنی خدمات کے دوران میرا پیر کاٹ دینے کی نوبت آئی تھی تو مجھے خواجہ بندہ نواز ٹیچنگ اینڈ جنرل ہاسپٹل خواجہ نگری بلاک ڈی ، اسٹیشن روڈ میں شریک کروایا گیا تھا ۔ میرا بایاں پیرگھٹنے کے اوپر سے کاٹ کر علیحدہ کردیا گیا ۔میرے پیر کی سرجری ڈاکٹر اے ایچ بائوگی ایم ایس اور مرحوم ڈاکٹر مقبول احمد سگری نے انجام دی تھی۔ جناب خواجہ فرید الدین نے اس مکتوب کی ایک اور کاپی فریم کی شکل میں ڈاکٹر سید مصطفی حسینی ڈائیرکیٹر آف خواجہ بندہ نواز ایجوکیشن سوسائیٹی گلبرگہ کی جناب میںبھی پیش کی ۔ میں نے سرکاری ہسپتال میںشریک ہونے کے بجائے خواجہ بندہ نواز ہاسپٹل میں شریک ہونا پسند کیا ۔ پھر یہاں کامیابی کے ساتھ میرے بائیں پیر کو گھٹنے کے اوپر سے آپریشن کے ذریعہ نکال دیا گیا ۔ اس میںبلا شبہ حضرت خواجہ بندہ نواز گیسو درا ز ؒ کا مجھ پر خصوصی فضل رہا ۔واضح رہے کہ اس موقع پر سجادہ نشین جناب حافظ سید محمد علی الحسینی صاحب چانسلر خواجہ بندہ نواز یونیورسٹی کی گل پوشی اور شال پوشی خواجہ سراج الدین انعامدار نے بڑی عقیدت اور احترام کے ساتھ کی ۔ اسی طرح ڈاکڑ سید مصطفی الحسینی ڈائیریکٹر خواجہ بندہ نواز ایجوکیشن سوسائیٹی کی بھی گل پوشی و شال پوشی کی گئی ۔