شروع کرنے وزیر شہری ہوابازی سے درخواست
گلبرگہ : رکن پارلیمینٹ گلبرگہ ڈاکٹر امیش جادھو نے مرکزی وزیر شہری ہوا بازی جیوتی رادتیہ سندیا کو ایک خط لکھا ہے جس میں گلبرگہ ایر پورٹ سے ملک کے مزید چند ایر پورٹس کے لئے فلائیٹس شروع کرنے کی درخواست کی ہے تاکہ عوام کے روز بہ روز کے بڑھے ہوئے مطالبہ کی یکسوئی ہوسکے ۔ ڈاکٹر جادھو نے کہا ہے کہ گلبرگہ ایر پورٹ جو اکتوبر 2019میں قائم کیا گیا تھا اس ایر پورٹ سے کافی لوگ استفادہ کررہے یں ۔ گلبرگہ سے بنگلور ، دہلی اور تروپتی جانے والے فلائیٹس میں ہمیشہ 85فی صد سے زیادہ نشستوں پر مسافر پرواز کرتے ہیں۔ انھوں نے بتایاکہ اپریل تا ستمبر 2020کے دوران ملک بھر میں کرونا کی موجودگی کے باوجود17,900مسفرین نے گلبرگہ سے مذکورہ بالا مقامات کا سفر کیا ۔ اس طرح اپریل 2021سے ستمبر 2021کے دوران 40,443مسافروں نے گلبرگہ ایر پورٹ سے سفر کیا ۔ جو اس بات کا بخوبی اظہار ہے کہ گلبرگہ ایر پورٹ سے مزید چند اور شہروں کے لئے بھی پروازیں شروع کی جاسکتی ہیں ۔ حالیہ دنوں میں اسٹار ایر گلبرگہ سے ہندون (غازی آباد ) ، تروپتی اور بنگلور کے لئے راست فلائیٹس چلارہی ہے ۔ اس کے علاو الائینس ایر گلبرگہ سے بنگلور کے فلائیٹس آپریٹ کررہی ہے ۔امیش جادھونے کہا ہے کہ گلبرگہ سے تجارتی شہروں ممبئی ، گوا اور احمد آباد کے لئے فلائیٹس شروع کرنے کے بہت زیادہ مطالبے کئے جارہے ہیں ۔ ڈاکٹر جادھو نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ گلبرگہ ایر پورٹ پر نائیٹ لیانڈنگ کی سہولت بھی فراہم کی جائے اور یہاں کارگو آپریشنس بھی شروع کئے جائیں ۔