کرونا وائیریس کی روک تھام کے لئے مسلمانان کا کامیاب احتیاطی اقدام
گلبرگہ 26مئی( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)مسلماناج ضلع گلبرگہ نے اس بار علما ء کرام کی اپیلیوں اور کرونا سے متعلق حکومت کے احتیاطی اقدامات و ہدایات پر عمل کرتے ہوئے نماز عید اپنے گھروں میںہی ادا کی ۔ اس بار سارے ضلع میں عید گاہ خلای پڑے ہوئے تھے ۔ شہر گلبرگہ میں جامع مسجد بمنی قلعہ احتشام ، جامع مسجد درگاہ بندہ نوازؒ ، عید گاہ سیڑم روڈ، کے سی ٹی پالی ٹیکنک گرائونڈ اور دیگر مقامات پر واقع عید گاہوں میں نمازعید ادا نہیںکی گئی ۔ مختلف عید گاہوں کے قریب پولیس کا عملہ بھی متعین تھا تاکہ کرونا سے متعلق پابندیوں سے ناواقف مسلمانوںکو عید گاہوںکو جانے سے روکا جاسکے ۔ اس بار مسلمانان نے دین اسلام کی تعلیمات اور علماء دین کی اپیلوں پر عمل کرتے ہوئے رمضان بھر گھروںمی ہی نمازیںادا کیں ۔عید کے لئے نئے کپڑے بھی نہیںخریدے ۔ ۔ ل؛وگوں نے اپنے گھروںپر نماز اداکرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے گڑ گڑا کر دعا کی کہ وہ کرونا جیسے مہلک مرض سے ساری انسانوں کو محفوط رکھے ۔ حضرت سید شاہ گیسو دراز خسروحسینی سجادہ نشین درگاہ حضرت خواجہ بندہ نواز ؒ و چانسلر خواجہ بندہ نوا ز ؒ یونیورسٹی اوررکن اسمبلی گلبرگہ محترمہ کنیز فاطمہ نے بھی مسلمانان گلبرگہ سے پرزور اپیل کی تھی کہ وہ رمضان مبارک کے دوران اور عید کے دن تمام نمازیں اپنے گھروں میں ہی ادا کریں ۔ عید سادگی کے ساتھ منائیںدیگر مسلم قائیدین، وہاج بابا ایڈوکیٹ، ناصر حسین استاد ، بابا نذر محمد خان اور ڈاکٹر محمد اصغر چلبل و دیگر نے بھی نماز عید گھروںپر ہی اداکرنے اور عید نہایات سادگی کے ساتھ منانے کی اپیل کی تھی ۔ ان قائیدین کی اپیل پر ضلع بھر کے مسلمانان نے بھر پور عمل کیا ۔ ہر سال عید الفطر جو نہایت جوش و خروش اور نعروں کے ساتھ منائی جاتی تھی اس بار وہ سب کچھ دیکھنے کو نہیں ملا ۔ ڈپٹی کمشنر گلبرگہ مسٹر شرت بی ، عہدہ داران پولیس ایس پی گلبرگہ مسٹر لاڈا مارٹن ماربنیانگ اور کمشنر پولیس مسٹر آر وینکٹیش کمار نے رمضان المبارک کے دوران اور عید الفطر کے موقع پر ضلع گلبرگہ میں امن و امان برقرار رکھننے میں اہم کردار ادا کیا ۔
