گلبرگہ :عصمت ریزی کے مجرم کو تین سال قید کی سزا

   

گلبرگہ 10جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ایڈیشنل اسپیشل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کور؎ٹ گلبرگہ نے 6جولائی کو ایک شخص کو ایک خاتون کی عصمت ریزی اور عصمت ریزی کی تصاویر لینے کے جرم میں تین سال قید کی سزا سنائی ہے۔ملزم ساگر ولد بابو رنجنگی ساکن سیرور گائوں تعلقہ الند متاثرہ خاتون کے گھر موقوعہ شرن سرسگی مڈی نزد گلبرگہ شہر کو اس شوہر کی عدم موجودگی میں پہنچ کر 25جون کو اسے کچھ نشہ آور مشروب پلانے کے بعدجب وہ خاتون نشہ سے متاثر ہوگئی تھی تواس کی عصمت ریزی کی تھی ۔ اس شخص نے اس متاثرہ خاتون کو یہ بھی دھمکی دی تھی کہ موقع بہ موقع اسے عصمت ریزی کے لئے راضی ہونا ہوگا ورنہ وہ اس کی عصمت ریزی سے متعلق تصاویر عام کردیگا۔ ساگر نے یہ تصویریں اس خاتون کے شوہر کو بھی روانہ کی تھیں ۔متاثرہ خاتون اور اس کے شوہرنے ملزم کے دو دوستوں سے ملاقات کرکے ان سے درخواست کی تھی کہ وہ اپنے دوست کو سمجھا دیں کہ وہ آئیندہ اس طرح کی حرکتوں سے باز رہے ۔ لیکن ملزم کے دوستوں نے یہ بات ماننے کے بجائے ملزم کی ہی تائید کی ۔ پھر متاثرہ خاتون اور اس کے شوہر نے خواتین کے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروادی ۔ پولیس نے عدالت میں مذکورہ بالا الزامات کی تفصیلات پیش کردیں ۔ عدالت نے ملزم کو جرم کرنے کے لئے پہلے چھ ماہ کی سادہ قید کی سزا سنائی پھر اس کے بعد مزید تین سال کی قید بامشقت کی سزا سنائی ہے۔پھر جج نے اس جرم کے ضمن میں اور انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ کے تحت ملزم اور اس کے دو دوستوں سے فی کس دس ہزار روپیوں کا اور ساتھ ہی ساتھ 1,30000روپیوں کا جرمانہ وصول کیا ہے۔ متاثرہ خاتون کو ایک لاکھ روپیوں کا معاوضہ دیا جائیگا جب کہ مابقی 30000روپئے سرکاری خزانہ میں جمع کئے جائیں گے ۔