گلبرگہ میونسپل انتخابات کیلئے 20 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی جائیگی

   

Ferty9 Clinic

مسلم یونائیٹڈ فرنٹ میں شامل متحدہ سیاسی جماعتوں کا اعلان

گلبرگہ ۔ گلبرگہ کارپوریشن الیکشن کے انتخابات کیلئے IUML,SDPI,WP I,GDP جماعتوں کا ایک متحدہ پلیٹ فارم مسلم یونائیٹڈ فرنٹ بنایا گیا ہے تاکہ مسلمانوں میں بیداری، نئی سوچ وفکر، اور ایک اتحاد کا پیغام عام ہو اور قوم و ملت کا استحصال نہ ہوسکے۔ چونکہ سیٹی کارپوریشن گلبرگہ کے الیکشن کا اعلان ہوچکاہے لہٰذا ہم الیکشن میں چار ملی سیاسی جماعتوں سے ایسے امیدواروں کو پیش کریں گے جو اپنے اپنے وارڈوں کی ترقی کے علاوہ قوم و ملت کے مفادات کو ترجیح دیں گے۔ا ہم شہر کے معززین، دانشوران، علماء اور شہریان گلبرگہ سے ربط قائم کرکے یہ بتائیں گے کہ مسلم یونائٹیڈ فرنٹ MUF میں شاملWPI ویلفیر پارٹی آف انڈیاIUML, انڈئین یونئین مسلم لیگ SDPI سوشئیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا اور GDP گلبرگہ ڈیولپمنٹ پارٹی جیسی تمام سیاسی جماعتوں کے امیدوار تعلیم یافتہ، اچھے اخلاق، سماج ومعاشرہ کے لئے قابل قبول ہوں گے اور ہم یہ یقین دلائیں گے کہ ہمارے امیدوار اپنے اپنے وارڈوں کی ترقی کے ساتھ ساتھ قوم و ملت کی ہر لحاظ سے نمائندگی کریں گے۔ گلبرگہ میونسپل کارپوریشن الیکشن کے اعلان کے بعد مسلم یونائیٹیڈ فرنٹ MUF کے پہلے اجلاس میں ان خیالات کا اظہارمولاناسید شاہ یداللہ حسینی (معروف نظام بابا) جانشین سجادہ نشین بارگاہ روضہ خرد صدر جی ڈی پی نے کیا۔ وہ سٹی کارپوریشن الیکشن کے اعلان کے پیش نظر 13 اگسٹ کو ایک ہنگامی اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ یہ اجلاس چھوٹی ڈیوڑھی میں واقع جناب سید شاہ یداللہ حسینی (معروف نظام بابا) کی رہائش گاہ میں منعقد ہوا۔اجلاس میں MUF کی اتحادی ملی سیاسی جماعتوں نے اپنی اپنی پارٹیوں کا موقف پیش کیا۔ عبدالرحیم پٹیل اسٹیٹ سکریٹری SDPI نے 13 حلقوں کی قطعیت سے آگاہ کیا۔ مولانا محمد نوح صدر مسلم لیگ نے 3 حلقوں کی نشاندہی کی۔ GDPکی جانب سے شاہ نواز خان شاہین نے2 امیدواروں کے علاوہ امکانی حلقوں کا بھی اعلان کیا۔ مبین احمد صدر WPI نارتھ نے 3 حلقوں کا ذکر کیا۔ یہ طے کیا گیا کہ 15 اگسٹ کو اتحادی جماعتوں کے 20 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی جائیگی۔ اجلاس میں انجنیئر محمد محسن،علیم احمد، صدالدین پٹیل، اعجاز احمد، مولانا محمد شعیب نے بھی شرکت کی۔