گلبرگہ میںکورونا کے مریضوںکو دواخانوں میں بہتر سہولتیںفراہم کی جائیں

   

Ferty9 Clinic

گلبرگہ این جی اوز فیڈریشن کامطالبہ،دفتر ڈپٹی کمشنر گلبرگہ پر احتجاج
گلبرگہ ۔این جی اوز فیڈریشن گلبرگہ سے 23جولائی کو ڈپٹی کمشنر گلبرگہ کی معرفت سے چیف منسٹر کرناٹک بی ایس یڈی یور اپا کو ایک احتجاجی یادداشت روانہ کی گئی۔ اس یادداشت میںضلع گلبرگہ اور شہر گلبرگہ میں کروناوائرس پر قابو پانے کے ضمن میںکئی ایک مطالبات پیش کئے گئے۔ ان مطالبات میں ای ایس ٓئی ہسپتال گلبرگہ ، اور جمس ہسپتال گلبرگہ میں آئی سی یو اور بیڈس کی فراہمی ، وینٹلیٹرس اور وافر مقدار میںآکسیجن کی فراہمی کے علاوہ خانگی ہسپتالوںمیں نان کوویڈ مریضوںکو علاج کی سہولیات مہیا کرنے کا مطالبہ کیا ۔ اس کے گلبرگہ کے کویڈ 19ہسپتالوں جس اور ای ایس آئی میں ڈاکٹروںنرسوں اور دیگر طبی عملہ کی تعداد میں اآضافہ کرنے کا بھی مطالبہ کیا ۔معمولی کووڈ 19والی علامتوں والے مریضوںکو میڈیکل اسٹورس میں ادویات دینے کے مطالبات بھی پیش کئے گئے ہیں ۔یادداشت میںکہا گیا ہے کہ کوویڈ 19کے ہسپتالوں میں مریضوںکا ٹھیک سے خیال نہیںرکھاجارہا ہے اور انھیں صحیح غذا بھی نہیں مل پارہی ہے۔ یہ بھی مطالبہ کیا گیاکہ ان ہسپتالوں میںمریضوںکے رشتہ داران کو کھانے پینے کے علاوہ بیت الخلا ء اور ادویات کی سہولتیںبھی فراہم کی جائیں ۔ اس احتجاج میں شیخ محمد قیام الدین جنیدی عرف وہاج بابا، امتیاز صدیقی، فتح محمد رضوان ، اعجازاحمد ، علم دار زیدی کے علاوہ دیگر ارکان شریک تھے ۔ یادداشت کی کاپیاںریاستی وزیر صحت اور گلبرگہ انچارج وزیرکے علاوہ دیگر قائدین کو بھی روانہ کی گئیں۔