گلبرگہ میں آج جلسہ عظمت قرآن و حالات حاضرہ

   

گلبرگہ : جناب افضال محمود جنرل سیکریٹری کرناٹک مسلم پولیٹیکل فورم ، گلبرگہ زون کے صحافتی بیان کے بموجب نوجوانان ملت گلبرگہ کے زیر اہتمام یکم اپریل 2o21بروز جمعرات ، بوقت بعد نماز عشاء بمقام مغل گارڈن فنکشن ہال ، نزد ٹیپو سلطان چوک ، رنگ روڈ ، گلبرگہ جلسہ عظمت قرآن و حالات حاضرہ کا انعقاد عمل میں لایا جائے گا۔ اس جلسہ کی نگرانی جناب عظیم الدین صاحب ایڈوکیٹ ، صد ر کرناٹک مسلم پولیٹیکل فورم فرمائیں گے ۔ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے محترم المقام ڈاکٹر سید عاقب الحسینی صاحب عرف عاقب بابا ، برادرزادہ سجادہ نشین ، بارگاہ حضرت خواجہ بندہ نوازؒ ، گلبرگہ ، جناب ضیا الدین نئیر صاحب ،صدر اقبال اکیڈمی و نائب صدر تعمیر ملت اور جناب عمر احمد شفیق ، سابق معتمد مجلس تعمیر ملت ، حیدر آباد شرکت فرمائیں گے ۔ میزبان مقررین میں جناب علیم احمد صاحب کنوینر کرناٹک مسلم پولیٹیکل فورم ، جناب مولانا محمد نوح صاحب سابق کارپوریٹر اور جناب افضال محمود صاحب جنرل سیکریٹری کرناٹک مسلم پولیٹیکل فورم ، گلبرگہ زون شامل ہیں ۔مہمانان اعزازی میں جناب ہدایت اللہ قادری سجادہ نشین بارگاہ عملی محلہ ، گلبرگہ ، جناب سید شاہ حسام الدین حسینی سجادہ نشین بارگاہ حضرت تیغ برہنہ ؒ م جناب سید عبدالمقیم سید بارے نائب صدر جمعیت العلما ء ہند گلبرگہ ، جناب مرزا کاظم بیگ معتمد کرناٹک مسلم پولیٹیکل فورم شہر گلبرگہ ،جناب قاضی رضوان الرحمٰن صدیقی عرف مشہود نائب متولی جامع مسجد قلعہ احتشام ، گلبرگہ اور جناب سید شہباز حسینی شامل ہیں ۔جلسہ کا آغاز قرآ ء ت کلام پاک اور جناب اسد علی انصاری صدر کرناٹک مسلم پولیٹیکل فورم گلبرگہ زون و جناب عبدالرحمٰن خسرو صاحب کی جانب سے نعت شریف کی پیش کشی کے بعد ہوگا۔جناب عبدالمجید اٖفسر نظامت کے فرائض انجام دیںگے ۔