گلبرگہ میں برڈ فلو کی کوئی رپورٹ نہیں: ڈپٹی کمشنر

   

Ferty9 Clinic

عوام سے دہشت زدہ نہ ہونے کی خواہش، احتیاط پر زور

گلبرگہ : محترمہ وی وی جیوتسنا ڈپٹی کمشنر گلبرگہ نے کہا ہے کہ ضلع گلبرگہ میں برڈ فلو کے کسی بھی معاملہ کی رپورٹ نہیںملی ہے۔ لہٰذا اس معاملہ میںعوام کو دہشت زدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ڈپٹی کمشنر وی وی جیوتسنا جانوروں اور پرندوںسے پھیلنے والی بیماریوں سے متعلق انتظامی کمیٹی کے ایک اجلاس سے خطاب کررہی تھیں ۔ انھوںنے کہا کہ کیرالا میں برڈ فلو پھیلنے کی تصدیق ہوچکی ہے۔ انھوںنے کہا اگر ضلع بھرمیں پرندے اور مرغیاںوغیرہ پالنے والوں کو جب یہ پتہ چلے کہ کوئی پرندہ خود بہ خود مرگیاہے یاکوئی مرغیخود سے مرگئی ہے تو اس صورت میںایسے افراد کو چاہئے کہ وہ اس کی اطلاع فوری طور پر اپنے نزدیکی انیمل ہسبنڈری ڈپارٹمینٹ کو پہنچادیں۔ یا پھر فون نمبر 08472-278627پر اطلاع دیں۔اجلاس میں طئے کیا گیا کہ برڈ فلو کی روک تھام سے متعلق ضلع کے عوام میں بیداری پیدا کی جائے گی اور انھیں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے لئے کہا جائیگا۔