ضلعی انتظامیہ اور پولیس کمشنر کو کانگریس کارکنوں کی جانب سے یادداشت
گلبرگہ : ممتاز کانگریسی قائد رکن اسمبلی چیتاپور و سابق وزیر کرناٹک مسٹر پریانک کھرگے کے یوم پیدائش کے موقع پر ضلع گلبرگہ میں جہاں ان کے ہزاروں خیر خواہوں، دوستوں اور پارٹی کارکنان نے انھیں مبارک باد دی وہیں ضلع بھرمیں کل پانچ ہزار سے زیادہ کانگریسی کارکنان نے گلبرگہ میں بڑھتے ہوئے جرائم، قتل و غارت گیری، جوا مٹکہہ اور کرکٹ میاچوں پر داؤ لگانے کے گلبرگہ کے اڈہ پر مہاراشٹر ا پولیس کا دھاوا، جیسے واقعات اور معاملات کے علاوہ غیر قانونی شراب کی فروخت میں اضافہ، گانجہ اور نشیلی ادویات کی فروخت میں اضافہ جیسے بڑھتے ہوئے معاملات کے خلاف احتجاج کیا۔ واضح رہے کہ حال ہی میں مہپاراشٹرا پولیس نے گلبرگہ میں بی جے پی رکن اسمبلی کے ایک قریبی رشتہ دار کے گھر پر دھاوا بول کو کرکٹ میاچ پر لاکھوں روپیوں کی بولیاں لگانے میں استعمال کئے جانے والے کمپیوٹرس۔ موبائیل فونس اوربی جے پی رکن اسمبلی گلبرگہ دیہیکی اہلیہ کی ایک کار بھی ضبط کی تھی۔احتجاجی کانگریسی نوجوانوں نے ضلع انتظامیہ اور پولیس سے مطالبہ کیا کہ وہ ضلع گلبرگہ میں شہر گلبرگہ میں بڑھتے ہوئے جرائم کی روک تھام کے لئے فوری طورپر موثر اقدام کریں۔ واضح رہے کہ چند دن قبل جب گلبرگہ دیہی کے رکن اسمبلی گلبرگہ دیہی کے برادر نسبتی کے گھر پر پولیس نے دھاوا بول کر اس مکان سے کرکٹ میاچ پر بولیاں کگانے میں استعمال کئے جانے والے کمپیوٹرس اور موبائیل فون وغیرہ ضبط کئے تھے تو اس کے فوری بعد سابق وزیر کرناٹک مسٹر پریانک کھرگے نے ریاست کی بی جے پی حکومت پرسخت تنقیدکرتے ہوئے کہا تھا کہ ضلع گلبرگہ میں کانگریس کے دور حکومت میں جرائم کی جو تعداد تھی وہ اب کرناٹک میں بی جے کے اقتدار پر آنے کے بعد دوگنی ہوگئی ہے۔ادھر گلبرگہ احتجاجی کانگریسی نوجوانوں نے گلبرگہ میں تیزیسے بڑھتے ہوئے جرائم کی روک تھام کے لئے احتجاج کرتے ہوئے کمشنر پولیس کشور بابو کو یادداشت پیش کی۔