ماہ جون تک ریکارڈس کے ڈجیٹلائز کی تکمیل: پریانک کھرگے
گلبرگہ /30 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے صدر ڈاکٹر ملیکارجن کھرگے کے فرزند وزیر پنچایت راج و دیہی ترقیات کرناٹک مسٹر پریانک کھرگے نے اتوار کے دن اعلان کیا ہے کہ زمینی ریکارڈس کو ڈجیٹلائیز کردیا جائے گا۔ مسٹرپریانک کھرگے جو ضلع گلبرگہ کے انچارج وزیر بھی ہیں ۔ انھوںنے یہ اعلان گلبرگہ میں بھو سرکشا اسکیم (زمین کی حفاظت والی اسکیم) کا افتتاح کرتے ہوئے کیا ۔ مسٹر پریانک کھرگے نے کہا کہ اس طرح ضلع گلبرگہ کے تمام تعلقہ جات میںزمینی ریکارڈس کی جانکاری کے ضمن میںعوام کوبڑی سہولت حاصل ہوسکے گی ۔ یہ اسکیم ختم جون تک جاری رہے گی ۔ اراضیات کی قسم A اور Bکے ریکارڈس ختم جون 2025 تک مکمل کرلئے جائیں گے۔ سارے ضلع گلبرگہ میں 1.29کروڑ صفحات پر مشتمل اراضیات کے لیانڈ ریکارڈس تیار کر لئے جائیں گے۔ اراضیات کی حفاظت والی اسکیم کی افتتاحی تقریب میں وزیر پنچایت راج پریانک کھرگے کے علاوہ رکن اسمبلی گلبرگہ شمالی کنیز فاطمہ ، ڈپتی کمشنر گلبرگہ فوزیہ ترنم اور رکن اسمبلی گلبرگہ جنوبی مسٹر الم پربھو پاٹل بھی شریک تھے ۔ گلبرگہ سٹی کارپوریشن میں ایک حال کے واقعہ میںکارپوریشن کمشنرکے ایک پرسنل اسسٹنٹ کی جانب سے 1,86,15,633روپئے اپنے ذاتی اکائونٹس میں منتقل کرنے کے الزام میں اس اسسٹنٹ کے ساتھ دیگر چار ساتھی بھی گرفتار کرلئے گئے ہیں ۔اس معاملہ میںکمشنرکارپوریشن کی جعلی دستخط کا استعمال کیا گیا تھا ۔ مسٹر کھرگے نے کمشنر سٹی کارپوریشن کو ہدایت دی کہ وہ سپرینٹینڈٹ اینجئیر( آر پی جادھو) کو دئے گئے اختیارات میںتبدیلی لائیں۔ واضح رہے کہ لوک آیوکت نے سپرینٹینڈنگ انجنئیر آر پی جادھو کو اکائونٹس اپنے تحت رکھنے پر گرفتار کرلیا تھا۔