گلبرگہ میں تنظیم اردو ادب اور صحاافت کی تشکیل نو

   

Ferty9 Clinic

گلبرگہ :کنوینر تنظیم اردو صحافت اور ادب گلبرگہ کے بموجب 19دسمبر کو منعقدہ ایک جلسہ میں متفقہ طور پر فضل احمد تماپوری کو تنظیم کا صدر ، جناب قاضی رضوان الرحمٰن صدیقی مشہود کو نائب صدر اور سید مختار احمد دکنی کو سیکریٹری منتخب کیا گیا ۔ بعد ازاں 26دسمبر کو منعقدہ ایک اور اجلاس میں جس کی صدارت جناب فضل احمد تماپوری نے کی ۔ اجلاس میں جناب اسد علی انصاری ، قاضی رضوان الرحمٰن صدیقی مشہود، ، سید مختار حمد دکنی اور کنوینر تنظیم علیم احمد ، انجنئیراکرم نقاش ، جناب شاہ نواز خان شاہین ، جناب جواد میر،صحافی ، جواں سال حرکیاتی لیڈرانجنئیر افضال محمود، انجنجنئیر عبدالقدیر عرفان ، ، اکبر علاء الدین ، انور، محمد صادق علی وغیرہ نے شرکت کی ۔ اس موقع پر سید مختار ھامد دکنی کی جانب سے مشور پیش کیا گیا کہ خواتین کو بھی تنظیم رکنیت دی جائے ۔جس پر تمام حاضرین نے اپنی اتفاق رائے کا اظہار کیا۔