گلبرگہ میں جمعہ کو جلسہ عظمت اولیاء

   

گلبرگہ ۔جناب عبدالقیوم سالار جنگ کی اطلاع کے بموجب زیر سرپرستی حضرت شیخ شاہ محمد تاج الدین جنیدی صاحب قبلہ (سجادہ نشین بارگاہ حضرت شیخِ دکن گلبرگہ بتاریخ 27نومبر بروز جمعہ بوقت بعد نمازِ عشاء سماع خانہ بارگاہ حضرت شیخ دکن گلبرگہ میں عظیم الشان جلسہ عظمتِ غوث اعظم و اولیائے کرام منعقد ہوگا۔ جلسہ کی صدارت فضیلت مآب ڈاکٹر شیخ شاہ محمد افضل الدین جنیدی سراج بابا صاحب قبلہ (خلف اکبر و جانشین حضرت سجادہ نشین بارگاہ حضرت شیخِ دکن فرمائیں گے۔ مہمان مقرر حضرت علامہ مولانا مخدوم جمالی قادری صاحب حیدرآباد اور میزبان مقرر حضرت مفتی سید عبدالرؤف اشرفی صاحب صدر مفتی دارالافتاء دارالعلوم دینیہ بندہ نوازیہ بارگاہ حضرت خواجہ بندہ نوازجلسہ سے خطاب فرمائیں گے۔ قبل ازیں بعد نماز مغر ب نیاز گیارہوں شریف ہوگی اور تناول طعام کااہتمام لنگر خانہ جنیدیہ شیخ روضہ گلبرگہ میں رہے گا۔ عاشقانِ اولیاء سے شرکت کی خواہش کی جاتی ہے۔